بجلی کے بلوں میں ٹیکس عوام پر ایٹم بم بن کر گرے، راجہ انجم رشید

Jul 09, 2024

 بیول(نامہ نگار) حکو مت بجلی کے بلوں میں عو ام کو ریلیف فراہم کر ے تاریخ ساز مہنگائی کی وجہ سے عوام ناجائز ٹیکسز والے بلز ادا کرنے سے قاصر ہیں حکومت بجلی بلوں میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔ بجلی کے بلوں میں ٹیکس عوام پر ایٹم بم بن کر گرے وزیروں،مشیروں اور افسر شاہی کی بجلی کی مفت خوری بندکی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یو سی چنگا بنگیال راجہ انجم رشید وارثی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی عیاشیاں پوری کرنے کے لیے عوام پر ناجائز ٹیکس مسلط کردیے ہیں۔ بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکی ہے۔ اس تاریخ ساز مہنگائی کی وجہ سے عوام ناجائز ٹیکسز والے بلز ادا کرنے سے قاصر ہے۔.200. 300 یونٹ تک ریلیف دینے والی باتیں کرنے والی خاتون اس وقت وزیر اعلی پنجاب ہے مگر حکومتی دعوے سب دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انجم رشید وارثی نے کہا کہ غریب عوام کو الیکشنز میں سبز باغ دکھا کر اب ہر طرف سے ٹیکسز کی بھرمار کرکے لوٹا جا رہا ہے۔  

مزیدخبریں