سمندری طوفان بیرل نے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیر کی صبح امریکا کی جنوبی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے تیز ہواؤں اور 38 سینٹی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 30 لاکھ کے قریب افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ اس کے علاوہ طوفان کی وجہ سے پیر کو ہیوسٹن ائیرپورٹ پر 1100 فلائٹس متاثر ہوئیں، تیز ہواؤں سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان بیرل ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرانے سے قبل کیریبین میں بھی تباہی مچا چکا ہے جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔
امریکا میں سمندری طوفان بیرل کی تباہی، 7 افراد ہلاک، لاکھوں بجلی سے محروم
Jul 09, 2024 | 14:32