فتح جنگ (نامہ نگا ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے ر ہنما سابق امیدوار صو بائی اسمبلی حاجی ملک ریاست علی سدھریال نے کہا ہے کہ محرم الحر ام کے مقدس ایام میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے ملک دشمن عناصر بد امنی اور انتشار پھیلا کر وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے درپے ہیں امام عالی مقام امام حسین نے دین اسلام کو بچانے کیلئے جو عظیم قربانی دی ہے اس کو قیامت تک یا درکھا جائے گاحضرت امام حسین تمام مسلمانوں بلکہ انسانیت کے محسن ہیں انھوں نے باطل کے سامنے سر جھکانے کی بجائے کلمہ حق بلند کیا اور دین اسلام پر کوئی آنچ نہیں آنے دی انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنا ہم سب سے مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان کے دشمن ان ایام میں مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کر کے بد امنی پھیلانے کی سازشیں کرتے ہیں ان ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں متحد ہو نا پڑے گا انھوں نے کہا کہ اہل بیت سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ہر مسلمان آل نبیؐسے محبت و مودت کرتا ہے شرپسند عناصر مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کی آگ بھڑ کا کر ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتے ہیں۔