وفاقی حکومت نے منگل کو 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کہ مطابق وزیر اعظم نے عاشورہ (9 اور 10 محرم 1446 ہجری کے موقع پر 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اور بدھ) کو عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے؟فیصلہ صوبے کریں گے۔فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی،فوج تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کیا گیا۔
محرم میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟حکومت نے اعلان کر دیا
Jul 09, 2024 | 14:44