خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور3بچے بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکارعلی الصبح فیملی سمیت پشاورجارہا تھا ،لکی مروت میں کرم ٹول پلازہ کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں اس میں موجود پولیس اہلکار اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے کار میں موجود 2 خواتین حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت سعد اللہ خان تترخیل کے نام سے ہوئی ہے۔جاں بحق ہونے والے بچے مقتول کے بھانجے تھے جن کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔سعد اللہ خان تترخیل کی کار کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا گیا ، واردات انجام دینے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے باآسانی فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔