سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فی الحال عملی سیاست میں آنے کا کوئی اراداہ نہیں،نئی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا۔لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد عمر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نئی سیاسی جماعت بنانے پر گڈ لک کہتا ہوں، وہ بھی اس ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ میں ان کی نئی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا، آپ میری حالت دیکھ لیں، مجھ سے چلا بھی نہیں جا رہا، میں نے کیا سیاست کرنی ہے، ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔