بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنا ہے۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ضمانت کے لئے آ ئے ، تفتیشی آفیسر پیش نہیں ہوتا، ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔انہوںنے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے لئے کوئی سزا مقرر کریں۔