قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے،بانی پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہونے والے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے خود کہا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، بجلی کا یونٹ آئندہ کچھ دنوں میں 100 روپے سے اوپر جائے گا، ڈالر مصنوعی قیمت 275 روپے ہے، آئندہ دنوں میں 300سے اوپر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد سیاسی اور جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو جیل کے اندر رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے، یہ تمام کیس ختم ہونے والے ہیں ،ان کے پاس صرف عدت کیس کا بہانہ ر ہ گیا ، یہ سارے لوگ پھر انہی عدالتوں میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فارم 47 کے پی ایم اور نادان حکومت نے خود اپنے بلیڈ سے شہ رگ کاٹی ہے، انہوں نے خود پھانسی کے پھندے پر چڑھ کر پھندا گلے میں ڈالا ہے،1984میں ایک کتاب اینیمل فارم لکھی گئی تھی، وہی چیزیں اب ہو رہی ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ میں نے دنیا میں بہت سے نادان لوگ دیکھے ہیں، موجودہ حکومت جیسی نادان حکومت کبھی نہیں دیکھی۔
فارم 47 کے پی ایم اور نادان حکومت نے خود اپنے بلیڈ سے شہ رگ کاٹی ہے:عمرایوب
Jul 09, 2024 | 15:27