9 مئی کے مقدمات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: بابراعوان

Jul 09, 2024 | 15:28

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کی ضرورت ہے، 9 مئی کے مقدمات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں خود کو مصنوعی طریقے سے منوایا جا رہا ہے، 9 مئی کے مقدمات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اوپن کیا جائے۔بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ جانے والوں کے سوالوں کا جواب نہیں دیں گے، پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی خود کریں گے۔

مزیدخبریں