نکاح کیس : خاور مانیکا کی نظر ثانی درخواست خارج

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نکاح کیس میں خاور مانیکا کی نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کو ایک ماہ میں اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی نظر ثانی درخواست خارج کردی۔عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست خارج کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سیشن کورٹ کو ایک ماہ کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا، پہلے ہی ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کو نکاح کیس میں اپیلوں پر بارہ جولائی تک فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی معاون وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا سینئر وکیل رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں. کیس میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیں۔خاور مانیکا کے وکیل نے لکھا ہے کہ وہ زیارت کیلئے عراق ایران جانا چاہتے ہیں، انہوں نے لکھا ہے کہ زیارت کیلئے جانا ہے اس لیے ایک ماہ کی ڈائریکشن ختم کی جائے۔جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا تھا کہ ساڑھے گیارہ بجے کیس دوبارہ ٹیک اپ کرینگے، رضوان عباسی آ گئے تو اُن کے دلائل سنیں گے، اگر خاور مانیکا کے وکیل نہیں آتے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دوں گا تو وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا آج 9 جولائی ہے 12 جولائی فیصلہ کرنے کی ڈیڈلائن ہے۔

ای پیپر دی نیشن