دفاتر اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال سائبر سیکیورٹی کے لیے رسک قرار

اسلام آباد : دفاتر اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال سائبر سیکیورٹی کے لیے رسک قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے سائبر سیکیورٹی کے لیے رسک قرار دے دیئے گئے.سی سی ٹی وی کیمروں کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔سائبر حملوں سے بچاؤ کے حوالے وفاقی حکومت نے گائیڈ لائنز بھی جاری کی . جس میں کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے سے انٹرنیٹ کے ذریعے کہیں سے بھی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے۔ایڈوائزری میں کیمرے کو ریموٹ ایکسیس نہ دینے اور کیمروں کی رسائی کو چند افراد تک ہی محدود رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین کیمروں کی وقتا فوقتا کنفگریشن اور سسٹم کا آڈٹ کریں اور کیمروں کا رسپانس پلان مرتب کرکے رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن