افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیاطریقہ نافذکرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔افغان شہریوں کی پاکستان مستقل واپسی کیلئے نئے پروگرام پر سختی سے عمل ہوگا.نئے طریقے کے مطابق افغان مہاجرین کے پی اوآراور اے سی سی کارڈزطورخم بارڈرپرایف آئی اے اپنی تحویل میں لے گی۔رضاکارانہ افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا،فارم پرافغانستان میں گرانٹ ملے گی۔یواین ایچ سی آر کے بغیرافغانستان واپس جانے والوں کے کارڈزپر سوراخ کرکے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گی۔ایف آئی اے کی تحویل میں لئے گئے کارڈز نادرا مستقل بلاک کردیگا.کارڈ ایک مرتبہ پنچ ہوگیا،یا ایف آئی اے تحویل میں آیا،واپس نہیں کیا جائے گا۔نئے طریقہ کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو موثربنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن