گوجرانوالہ: وائلڈ لائف نے ایکشن لیتے ہوئے ہرن کا شکار کرکے اسے آئن لائن فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔وائلڈ لائف ہرن کا شکارکرکے آئن لائن فروخت کرنے والوں کیخلاف سرگرم ہوگئی، محکمہ وائلڈ لائف نے گوجرانوالہ میں نوشہرہ روڈ محلہ مومن پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑا۔محکمہ وائلڈ لائف کے صوبائی اسکواڈ اور لوکل ٹیم نے گاہک بن کرکارروائی کی. کارروائی میں شکاریوں سے ذبح شدہ نرپارہ ہرن برآمد کرلیے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ نرپارہ ہرن فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ٹیم کو دھمکیاں، کارسرکار میں مداخلت پر ملزمان کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔