لاہور (خصوصی رپورٹر) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام کل بدھ کو تین بجے سہ پہر ایوان اقبال میں پاکستان بچاو¿ کنوینشن منعقد ہو گا جس سے مرکزی جمعیت علما پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم، ڈاکٹر سرفراز نعیمی، مفتی محمد خان قادری، مفتی منیب الرحمان چئرمین رویت ہلال کمیٹی، مولانا ثروت اعجاز قادری سربراہ سنی تحریک، پیر امین الحسنات شاہ، ڈاکٹر ساجد الرحمن و دیگر خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے بتایا کہ کنونشن میں شرکت کیلئے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ محاذ کے سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ کنوینشن کا مقسد امریکہ اور طالبان سے پاکستان کو بچانا اور نظام مصطفے کے نفاذ کیلئے پیش قدمی ہے۔ کنونشن میں طالبان کے خلاف سوات آپریشن کے بارے میں محاذ کے م¶قف اور حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔