دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اپنےدو روزہ دورہ پاکستان کے دوران چینی نائب وزیراعظم ، صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل طارق مجیداوردیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ادھر بعض سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے نائب وزیراعظم زینگ زی جیانگ کا دورہ انتہائی اہم ہے اور وہ پاک چین سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔