این آراو فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو لوگ سسٹم سے متنفرہو جائیں گے، جمہوریت کے نام پرکرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف

وقت نیوز کے پروگرام اگلا قدم میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ این آر او فیصلے پرعملدرآمد
انتہائی ضروری ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب بینک پرڈاکہ نو ارب کا نہیں بلکہ تیس ارب روپے کا ہے اور ڈکیتی کے مرتکب چینخ وپکار کرکے بچ نہیں سکتے ۔ ایک سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دوسال میں ہماری حکومت کا ایک بھی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا اس سے بڑھ کر گڈ گورننس اورکیا ہوتی ہے ،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احساس محرومی صرف جنوبی پنجاب میں ہی نہیں ملک کےدیگرعلاقوں میں بھی ہے ہم نے جنوبی پنجاب کے لئے ایک سو پینتیس ارب روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائینگے کیونکہ یہی ادارے دیہی وشہری ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اکتیس جولائی کے بعد پنجاب میں ہفتہ وار ایک چھٹی ہوگی اورچھ روز کام ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...