نیب انکوائری ٹیم حارث سٹیل ملزکے مالک شیخ افضل کے الزامات کی روشنی میں وزیر قانون بابراعوان اور سینئر وکلاء سے تحقیقات کریگی۔

روزنامہ نوائے وقت کی ایک رپورٹ کے مطابق حارث سٹیل ملز کے مالک شیخ افضل نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پنجاب بینک قرضہ کیس کا اپنے حق میں فیصلہ کرانے کےلئے سینئر  وکلاء کو بھاری رقم بطوررشوت فراہم کی تھی ۔ شیخ افضل نے جن وکلاء پر الزام عائد کیا تھا  ان میں بابراعوان ، ملک قیوم ، شریف الدین پیرزادہ ، اعتزاز احسن اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے نیب کو ان وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے کہا تھا لیکن نیب اس سلسلے میں تذبذب کا شکارتھا ۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے اب جو انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے وہ وزیر قانون بابر اعوان سمیت سینئر وکلاء سے ان الزامات کی  تحقیقات کریگی ۔

ای پیپر دی نیشن