سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا کےنمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب اورحکومت پنجاب کے وکیل ایڈووکیٹ شاہد حامد نےکہا کہ مسلم لیگ نون عدلیہ کے ہرفیصلے کا احترام کرے گی۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کی منظوری میں مسلم لیگ نون نے نیک نیتی سے حصہ لیا تاکہ ججوں کی تقرری کا طریقہ کارشفاف بنا کرعدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پارلیمنٹ کی حامی ہے اوریہ تاثردرست نہیں کہ ہم فیڈریشن کی حمایت کررہے ہیں، مسلم لیگ نون نے عدلیہ کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ عدلیہ کی بحالی مسلم لیگ نون ہی کے لانگ مارچ سے ممکن ہوئی۔