محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کےساحل سے چھ سوپچاس کلو میٹردوربننےوالے طوفان کی وجہ سے
جمعہ کی شام کراچی میںتیز آندھی کےساتھ بارش کا
امکان ہے۔سمندری طوفان کےباعث پسنی،ماڑا اور
گوادرکےعلاقوں میںتیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ماہرین کاکہناہے کہ طوفان شمال مغرب کی جانب سفر کریگا جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ ، میرپورخاص ، لسبیلہ ، گوادر، پسنی ، جیوانی کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارشیں ہونگی۔ طوفان کے ممکنہ خدشے کے پیش نظرگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے متعلقہ اداروں کو حفاظتی تدابیر کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جبکہ بدین میں ممکنہ طوفان سے بچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کردیئے ہیں۔ دوسری طرف حکومت اور ماہی گیروں کی تنظیم کی طرف سے ماہی گیروں کوسمندر میں جانے سے بھی منع کردیا ہے۔