کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپر زبردست تیزی دیکھی گئی اورانڈیکس بارہ ہزارچارسو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں بھی کامیاب رہا تاہم ٹریڈنگ کے دوران سیمنٹ، فرٹیلائزر، ریفائنریزسمیت زیادہ تر بڑے سکرپٹس میں شیئرزکی فروخت انڈیکس کو مندی کی لپیٹ میں لے آئی۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سینتیس پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزارتین سوتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم گیارہ کروڑ شیئرزرہا جو بدھ کے مقابلے میں چارکروڑ شئیرزکم تھا۔ کاروباری حجم کے اعتبار سے جہانگیرصدیقی کمپنی کے شیئرزمیں سب سے زیادہ لین دین ہوا۔ کاروبارکے اختتام تک ایک سوانسٹھ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو اکسٹھ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی رہی۔