نئی دہلی (ریڈیو نیوز+اےن اےن آئی) بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے اےک بار پھر پاکستان پر دراندازی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمےر سمےت بھارت کے دےگر حصوں مےں دراندازی کی جا رہی ہے ۔ ممبئی حملوں سے متعلق تمام ثبوت پاکستان کو فراہم کر دئیے ہیں لیکن پاکستان کی طرف سے اب تک ملزمان کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پاکستان بھارت تعلقات اتنے اچھے نہیں جتنے ہونا چاہئے تھے۔ پاکستان ،بھارت مسائل اےک جمہوری حکومت حل کر سکتی ہے لےکن پاکستان مےں جمہوری حکومت مضبوط نہیں۔ دہشتگردی سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں کوئی بھارتی باشندہ ہے تو پاکستان ثبوت فراہم کرے‘ ہم کارروائی کرینگے‘ براہمداغ بگٹی کے پاس بھارتی پاسپورٹ نہیں ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے ممبئی حملوں کے ذمہ دار عناصر کی فہرست رحمان ملک کو بھی دی تھی انہوں نے کارروائی کا وعدہ کیا مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا جب تک پاکستان ممبئی حملوںکے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر نہیں ہوں گے۔ ممبئی حملوں کے اصل ماسٹر مائنڈ گرفتار کئے جائیں ہم پاکستان کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ڈیوڈ ہیڈلی اور تہور رانا کے بیانات کی روشنی میں پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔بھارت نے پاکستان سے کچھ افراد کی آواز کے نمونے مانگے وہ بھی فراہم نہیں کئے گئے۔