کوئٹہ، سریاب بادونی لنک روڈ پر ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے گشت کرنے والی پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار اہلکار جاں بحق۔

پولیس حکام کے مطابق پوليس اہلکار لنک بادونی روڈ کے ريلوے ٹريک کی حفاظت کیلئے گشت پر تھے کہ سوزوکی وین پر سوار حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار اہلکار سرفراز، عبدالکریم، حفیظ اور زرمحمد موقع پر جاں بحق ہوگئےجبکہ مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتتقل کردی گئی ہیں۔دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ سرياب روڈ کوئٹہ کے حساس ترين علاقوں میں شمار کيا جاتا ہے جہاں اس سے قبل بھی اس قسم کے متعدد واقعات پیش آچکے ہيں۔

ای پیپر دی نیشن