پنجاب کا مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے لئے سات سو ستتر ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے لیے نو جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کا حجم سات سو ستتر ارب روپے ہوگا جس میں ترقیاتی اخراجات کے لیے دو سو تیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن می ایک سو نوے ارب جاری جبکہ چالیس ارب روپے نئی سکیموں کے لیے رکھے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لیے نوے ارب روپے،تعلیم کے لیے ستائیس ارب ،صحت کے لیے اٹھارہ ارب روپے جبکہ زراعت کے لیے چھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس اور امن و امان کے لیے اٹھاون ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ نئے مالی سال میں بھی لیپ ٹاپ سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے چار ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ہنر مند افراد کے لیے پچاس ہزار فی کس کے حساب سے قرضہ دیا جائے گا جس کے لیے بجٹ میں تین ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنیشن میں بیس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن