ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے سپریم کورٹ کو ایک درخواست بھجوائی ہے جس میں عدالت عظمٰی سے استدعا کی گئی ہے کہ ارسلان افتخار کیس میں سپریم کورٹ کے سنئیر ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا جائے جو اس اہم کیس کی سماعت کرے۔ زاہد بخاری نے وقت نیوزکو بتایا کہ ان کے موکل ملک ریاض علاج کے سلسلے میں بیرون ملک گئے ہوئے ہیں جبکہ ابھی تک ان کی طرف سے کوئی ثبوت بھی انہیں فراہم نہیں کیے گئے، جیسے ہی ان کو موکل کی جانب سے ہدایات ملیں گی وہ ان کے مطابق آئندہ تاریخ پرعدالت میں کوئی موقف اختیار کریں گے۔