دوعہدوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرعمل نہ کرنے پر صدر آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر۔

مقامی وکیل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بارہ مئی دوہزار گیارہ کے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے صدر آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے سے روک دیا تھا تاہم صدر نے اب بھی دو عہدے رکھے ہوئے ہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نہ بھجوانے کے فیصلے پر صدر نے انہیں بطور شریک چئیرمین پیپلز پارٹی مبارکباد بھی دی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دو عہدے کیس کے فیصلے پر عملدرامد نہ کرنے پر صدر پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن