پنجاب کابینہ نے مالی سال دو ہزاربارہ تیرہ کے لئے بجٹ تجاویز کی منظوری دےدی ۔

Jun 09, 2012 | 12:47

سفیر یاؤ جنگ
بجٹ تجاویز کی منظوری وزیراعلی شہباز شریف کی زیر صدارت کیمپ آفس مینار پاکستان میں ہونے والے صوبائی کابینہ کےاجلاس میں دی گئی۔ذرائع کے مطابق سات سو بیاسی ارب روپے کے آج پیش کئے جانے والے بجٹ میں ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر یکمشت دس ہزار روپے کی ادائیگی کے عوض لائف ٹائم ٹوکن جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا جبکہ صوبائی وزرا اور معاونین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد کٹوتی اور ان کو ملنے والے پٹرول میں بھی کمی کردی جائےگی۔صوبائی کابینہ نے نئے مالی سال کے دوران بھی لیپ ٹاپ اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وفاق کی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران آئی جی پولیس نے کابینہ کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے انہیں اس حوالے سے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔
مزیدخبریں