کشیدہ تعلقات: پاکستان جلد اپنی سرزمیں سے سی آئی اے کے باقی آپریشنز پر پابندی لگا دیگا: امریکی اخبار

واشنگٹن (آن لائن) امریکی اخبار بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشیدہ تعلقات کی بناءپر امکان ہے کہ پاکستان جلد اپنی سرزمین سے سی آئی اے کے آپریشن پر پابندی عائد کردیگا۔ پاکستان کی جانب سے ےہ فیصلہ اس بات کا اظہار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کی فہرست بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکی صدر نے حالیہ مہینوں میں ڈرون حملوں کی تعداد میں اضافے کا حکم دیا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث سیکورٹی اُمور پر تعاون بھی کمزور پڑ گیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے دہشت گردی کیخلاف آپریشنز اور سیکورٹی اُمور سے متعلق فنڈز کی مد میں پاکستان کے 3 ارب ڈالر روک رکھے ہیں جبکہ دونوں اطراف کے سفارتکار تنازعات کوختم کرنے کےلئے کوشاں ہیں تاہم فوجی اور انٹیلی جنس حکام اعتماد کی بحالی کےلئے کم کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2 امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ پاکستان جلد سی آئی اے کو حکم دے سکتا ہے وہ پاکستان میں موجود اپنے باقی ماندہ ائربیسز بھی خالی کرے کیونکہ سی آئی اے ان ائربیسز سے ڈرون کو استعمال کرکے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر حملے کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن