پاکستان کو نیٹو سپلائی بحالی کی امید پر شکاگو مدعو کیا شیری رحمن کے بیان سے غلط تاثر ملا: امریکی عہدےدار

Jun 09, 2012

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ایک امریکی عہدےدار نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی پر شیری رحمن کے بیان سے غلط تاثر ملا۔ پاکستان کو نیٹو سپلائی کی بحالی کی امید پر شکاگو کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا نجی ٹی وی سے گفتگو میں امریکی عہدےداروں نے نام ظاہر نہ کرنے شرط پر بتایا کہ پاکستانی سفیر کو پوائنٹ سکورنگ کی بجائے حقائق کو سمجھنا چاہئے حقانی نیٹ ورک کا معاملہ دو طرفہ تعلقات پر اثر انداز ہوا۔
مزیدخبریں