لاہور (پ ر) دنیا کی صف اول کی فوڈ پروسیسنگ اور پیکجنگ کمپنی ٹیٹرا پیک کی تحقیق نے پیش گوئی کی ہے کہ ذائقہ دار (فلیورڈ) دودھ کی عالمی سطح پر مانگ میں 2012ءسے سال 2015ءکے درمیان سفید دودھ کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہو گا۔ صارفین دیگر مشروبات کے نعم البدل کے طور پر لذیذ‘ غذائیت سے بھرپور اور سہولت کے مطابق پیک ذائقہ دار دودھ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ڈینس جانسن صدر اور سی ای او ٹیٹرا پیک گروپ نے کہا ہے کہ سفید دودھ اب ایک شے بن گئی ہے۔ ان صارفین کیلئے جو ذائقے‘ صحت اور سہولت پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں‘ ذائقے دار دودھ دوسرے مشروبات کا بہترین متبادل ثابت ہو رہا ہے۔ ذائقے دار دودھ کی 10 بہترین منڈیوں میں سے 07 ترقی پذیر ممالک ہیں۔ ٹیٹرا پیک کی تحقیق سے ثابت ہوا کہ سب سے زیادہ مانگ چین میں ہے اس کے بعد امریکہ اور تیسرے نمبر پر بھارت ہے۔
ذائقہ دار دودھ ڈیری کی صنعت کی تیز رفتار ترقی میں کردار ادا کریگا: ٹیٹرا پیک
Jun 09, 2013