جمہوریت کا تسلسل‘ اقتدار کی پرامن منتقلی خوش آئند ہے: عبدالعلیم خان

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا تسلسل اور اقتدار کی منتقلی خوش آئند امر ہے لیکن نئی حکومت کو عوامی توقعات پورا کرنا ہو گی۔ عام آدمی لوڈشیڈنگ‘ بیروزگاری‘ امن و امان اور دہشت گردی جیسے عوامل سے عاجز آچکے ہیں ا ور ان حل طلب مسائل کی ترجیحات مقرر کرکے تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔ صرف بیانات سے کام نہیں چلے گ بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے، جس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں عوام کو جوابدے بھی ہیں۔ لوگوں کو صرف حکومتوں کے پانچ سال مکمل ہونے سے دلچسپی نہیں بلکہ وہ اپنے حالات بدلنے اور مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن