”گریجویٹ انگلش ٹیچرز کی حق رسی کی جائے“

Jun 09, 2013

مکرمی! ہم سیکرٹری تعلیم پنجاب و دیگراں سے عرض گزار ہیں کہ 1995ءمیں گریجوایٹ ایم اے، ایم ایڈ، ایم ایس سی بھرتی کئے گئے، انگلش ٹیچرز زنانہ، مردانہ صوبہ پنجاب ابھی تک سکیل نمبر 14میں پوری ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں مگر صد افسوس سیکرٹری تعلیم پنجاب و دیگر ارباب اختیار بمطابق سپریم کورٹ فیصلہ نہ تو سروس اور نہ ہی مالی فوائد دے سکے جس کی وجہ سے انگلش ٹیچرز ایک اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہیں کیا یہ مظلوم اساتذہ سکیل نمبر 14ہی میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے؟ 18سال گزر چکے ہیں حق رسی کرتے ہوئے انکو انکا جائزہ حق پہنچایا جائے ۔(حاجی محمد سرور بٹ صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی پسرور ضلع سیالکوٹ )

مزیدخبریں