ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسنِ پاکستان کا مقام و مرتبہ

Jun 09, 2013

مکرمی! ہمیں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ملی کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جنہوں نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا پہلا، ایشیا کا تیسرا اور اقوام عالم کا ساتواں ایٹمی ملک بنا دیا۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملی خدمات کے اعتراف پر انہیں پاکستان کی صدارت کا منصب پیش کیا جائے۔ اگر ہمارا پڑوسی ملک بھارت ملک کے نامور مسلم سائنسدان ڈاکٹر ابوالکلام کو صدارت کے منصب پر فائز کر سکتا ہے تو ہمیں اپنے عظیم سائنسدان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مملکت پاکستان کے صدر کا عہدہ جلیلہ پر فائز کرنا چاہئے۔ (محمد حفیظ اللہ چودھری 590 رضا بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور)

مزیدخبریں