لاہور، گرمی کی وجہ سے سینماﺅں اور تھیٹرز کی رونقیں ماند پڑ گئیں

لاہور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گرمی کی شدت کی وجہ سے سینماﺅں اور تھیٹرز کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔سینماءگھروں کی کثیر تعداد بزنس سے محروم ہے جبکہ رات کو سرکاری و نجی تھیٹر ہالوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث فلم بین اور فنکار دونوں پریشان ہیں۔ سینما اور تھیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ نہ ہو تو فلم بین سینماﺅں اور تھیٹر کا زیادہ رخ کرتے ہیں جس کا مقصد تفریح کےساتھ چند گھنٹے آرام سے گزرجانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید لوڈشیڈنگ سے جنریٹر اور ڈیزل کے اضافی اخراجات موجودہ حالات میں کنٹرول سے باہر ہیں جس کی وجہ سے شائقین کےساتھ ہم بھی پریشان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن