اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور جاپان کے درمیان محبت و دوستی کا رشتہ بہت گہرا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھی محبت کا ایک رشتہ قائم ہے اور جاپان کی اہم جامعات میں اردو پڑھائی جاتی ہے اور جاپان اردو زبان کی تدریس اور اردو ادب کے تراجم کی اشاعت کا اہم مرکز ہے۔