واشنگٹن (ثناءنیوز)امرےکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ مےں انکشاف کےا ہے کہ امرےکی خفےہ ادارے سی آئی اے کو پتہ ہی نہےں کہ پاکستان مےں ڈرون حملوں مےں کون مر رہا ہے ۔امرےکی ٹی وی اےن بی سی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے حکام نے 2010 ءسے 2011 ءکے درمےان ڈرون حملوں مےں جاںبحق ہونے والے ہر چار مےں سے اےک شخص کو بغےر تصدےق کئے عسکرےت پسند قرار دےا۔ سی آئی اے حکام کو کبھی بھی پتہ نہ چل سکا کہ مرنے والے دہشت گرد تھے ےا بے گناہ تھے ےا اس کا کسی تنظےم سے کوئی تعلق تھا ۔سی آئی اے حکام صدر باراک اوباما کے سامنے اپنی کامےابےاں ظاہر کرنے کے لئے مرنے والوں کو دہشت گرد قرار دےتے ہےں حالانکہ انہےں مرنے والوں کی تعداد کا بھی درست علم نہےں ہوتا ۔اےک ہی حملے مےں مرنے والوں کی تعداد کہےں سات تو کہےں بےس سے پچےس بتائی جاتی ہے۔ امرےکی ٹی وی نے ڈرون طےارہ چلانے والے اےک سابق فوجی برنےڈن برنےٹ کا انٹروےو بھی نشر کےا ہے ۔برنےڈن برنےٹ نے ڈرون حملوں مےں پندرہ سو افراد کو ہلاک کرنے کا اعتراف کےا ہے ۔سابق فوجی کا کہنا تھا کہ ہم نے جےسے ہی مےزائل فائر کےا تےنوں افراد تڑپنے لگے جو شخص سب سے آگے تھا وہ اپنی اےک ٹانگ سے محروم ہو چکا تھا مےں اس شخص کے زخمی بدن سے خون بہتا دےکھ سکتا تھا پھر وہ شخص دم توڑ گےا اور اس کا جسم سرد پڑ گےا مےں جےسے ہی آنکھےں بند کرتا ہوں اس شخص کا جسم مےرے سامنے آ جاتا ہے ۔سابق فوجی کا کہنا تھا کہ انہےں ےہ سوچ کر خوف آتا ہے کہ وہ سولہ سو افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہےں ۔
سی آئی اے کو کوئی پتہ نہیں پاکستان میں ڈرون حملوں میں کون مر رہا ہے: امریکی ٹی وی
Jun 09, 2013