سہ فریقی مذاکرات : افغان سرحد پر فائرنگ روکنے‘ رابطے بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان افغانستان اور امریکہ کی عسکری قیادت کے سہ فریقی مذاکرات گذشتہ روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں منعقد ہوئے۔ مذاکرات میں پاکستان افغان سرحد کی صورتحال پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقہ میں حال ہی میں ہونے والے فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات کے خاتمے، سکیورٹی معاملات پر رابطوں کو بہتر بنانے اور فوجی کمانڈروں کے درمیان متواتر رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ سرحدی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صلاح مشورہ کیا گیا۔ سہ فریقی اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، جنرل جوزف پی ڈنفورڈ کمانڈر ایساف فورسز، افغان نیشنل آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف دل شیر محمد کریمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال پرصلاح مشورہ کیا گیا۔ مذاکرات میں پاکستان افغان سرحد کی نگرانی کے طریقہ کار سے متعلق بات چیت کی گئی۔ سرحدوں کی نگرانی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔اے پی پی کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے تینوں کمانڈروں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص افغان سرحد پر رابطہ اقدامات اور بارڈر کنٹرول بہتر بنانے کے لئے سٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجرز کا جائزہ لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...