اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ٹیکس وصولیوں میں کمی کے باعث رواں سال ٹیکس وصولیوں کی مد میں 383ارب روپے اکٹھے کرے گا۔ایف بی آرذرائع کے مطابق گیارہ میں ایف بی آر نے 1667ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔ مئی میں ٹیکس وصولی محض161ارب روپے گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 1608ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے جولائی تا مئی انکم ٹیکس کی مد میں 603ارب جمع کئے گئے گیارہ ماہ میں 748ارب روپے کا سیلز ٹیکس اکٹھا کیا گیافیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 103.6ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیاجبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 212ارب روپے اکھٹے کئے گئے۔