”مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے سے ملک و قوم کی تقدیر بدل جائیگی“

Jun 09, 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹر اور پرویزی آمریت کے سیاسی اسیر محمد ناصر اقبال خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مسلم لیگ ن کے قومی ایجنڈے سے ملک و قوم کی تقدیر سنور جائے گی۔ ایٹمی پاکستان سے اندھیروں کی رخصتی کے دن اب زیادہ دور نہیں، ہماری قیادت شہر قائدؒ سمیت مختلف شہروں میں سے بدامنی کے انگاروں کو بجھا دے گی۔ ہمارے قائد اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے ویژن، ان کی کمٹمنٹ اور پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے چاروں صوبوں کے عوام نے جی بھر کے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا۔ قومی بحرانوں پر قابو پانے، بجلی چوری، بدعنوانی اور بدامنی کے سدباب کیلئے عوام حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔ سنجیدہ سرمایہ کار شخصیات کے نزدیک پاکستان میں سرمایہ لگانے کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف سے زیادہ کوئی قابل اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے بدل دیا پنجاب اب وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان بدلیں گے۔ 

مزیدخبریں