لاہور(خصوصی نامہ نگار ) اقلےتوں کو اپنے ووٹ کے ذرےعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لئے اور اقلےتوں کے لئے موجودہ طرےقہ انتخاب ”سلےکشن“ کے خاتمے اور براہِ راست اپنے ووٹ کے ذرےعے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے دوہرے ووٹ کے ساتھ جداگانہ طرےقہ انتخاب کی بحالی کے لئے ہےومن لبرےشن کمےشن پاکستان کی طرف سے اقلےتوں کی تمام سےاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ”آل پارٹی کانفرنس “ کا اہتمام کےا گےا ، جس کی صدارت کمیشن کے چےئرمےن اسلم پروےز سہوترا نے کی، اپنے صدارتی خطاب میں اسلم سہوترا نے کہا کہ پاکستان مےں آباد اقلےتوں سے اپنے ووٹ کے ذرےعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق چھےن کر اقلےتوں کا سےاسی قتل کےا گےا ہے۔