سکھر(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے سب کو ساتھ لیکر ملک چلایا ‘اب میاں صاحب کی باری ہے ‘نوازشریف کی بھارت کیساتھ حالات میں بہتری لانے کی تجویز اچھی ہے ہم نے بھی پانچ سال اپنی فارن پالیسی میں ایران ، ترکی اور سینٹرل ایشیاء کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے۔ وہ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک بڑے بحرانوں کا شکار ہے۔خورشید شاہ نے شکوہ کیا کہ میاں نوازشریف نے اپنی پہلی تقریر میں ایران گیس پائپ لائن سمیت دیگر اہم نکات کا ذکر نہیں کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کواعتماد میں لے کر چلیں گے۔ ان کے مسائل اور ہمارے مسائل یکساں ہونگے قوم کبھی نہیں دیکھے گی کہ اپوزیشن میں کوئی اور اپوزیشن ہوگی۔
خورشید شاہ