ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں پرانے مقدمات کی تیز تر سماعت کے لئے قائم کئے گئے خصوصی بنچز نے گزشتہ ہفتہ بھی مقدمات کی سماعت جاری رکھی۔ خصوصی بنچز نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 1691 مقدمات کے فیصلے کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں یہ ایک ریکارڈ ہے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کی خصوصی ہدایات پر لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ”فاسٹ ٹریک پروگرام“ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ ملتان بنچ میں 436 نئے مقدمات بھی دائر کئے گئے۔ ان خصوصی بنچز میں 4 سول اور 1 فوجداری بنچ شامل ہے یوں دائر ہونے کے مقابلے مقدمات کے نمٹانے کی تعداد 1 ہزار 2 سو 55 کے فرق سے آگے رہی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دائر ہونے والے مقدمات کی نسبت نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد کا اتنا بڑا فرق دیکھنے میں آ رہا ہے۔
”فاسٹ ٹریک پروگرام“ ہائیکورٹ ملتان بنچ میں گزشتہ ہفتے 1691 مقدمات کے فیصلے
Jun 09, 2013