بھارت کا حریت پسندکشمیری رہنماﺅں سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ

بھارت کا حریت پسندکشمیری رہنماﺅں سے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ

سرینگر (آن لائن) بھارت نے پاکستان میں حکومتی تبدیلی کے بعد حریت پسند قیادت کیساتھ تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا‘ بھارتی وزیراعظم کے معاون خصوصی جلد سرینگر کا دورہ کرکے حریت قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ کے خصوصی نمائندے ایس کے لامبا ٹریک ٹو ڈپلومیسی میں شامل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آئندہ ہفتے سرینگر جارہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم کے دورے سے قبل حریت پسند لیڈروں سے ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...