عراق : ترک علیحدگی پسند جماعت کے دفتر کے باہر دو دھماکے‘ 23 ہلاک‘ 73 زخمی

Jun 09, 2014

بغداد(این این آئی)عراق کے صوبے دیالا میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور73 زخمی ہوگئے،پہلے دھماکے فوری بعد سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ کر وہاں کا جائزہ لے رہے تھے کہ قریب ہی کھڑی ایک کار میں دھماکا ہوگیا،دونوں دھماکوں میں متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ اتوار کو بغداد کے شمال مشرق میں واقع صوبے دیالا کے علاقے جلولا میں پیٹریاٹک یونین آف کردستان پارٹی کے دفتر کے باہر پیش آیا، جہاں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا،واقعے کے فوری بعد سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ کر وہاں کا جائزہ لے رہے تھے کہ قریب ہی کھڑی ایک کار میں دھماکا ہوگیا۔پولیس کے مطابق دونوں دھماکوں میں 23افراد ہلاک اور 73زخمی ہوئے مرنے والوں میں ایک سینئرپولیس افسر سمیت 4اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکوں میں متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔واضح رہے کہ پیٹریاٹک یونین آف کردستان عراق کے علیل صدر جلال طالبانی کی قیادت میں کردوں کے حقوق کے لئے سرگرم ہے۔

مزیدخبریں