کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 21 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 220 ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ بجٹ میں غیرترقیاتی کاموں کیلئے160 ارب، ترقیاتی اسکیموں کیلئے 60 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ تعلیم کیلئے40 ارب، امن وامان اور صحت کیلئے20،20 ارب سے زائد رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کو قابل تقسیم محاصل سے 125 ارب وصول ہو سکتے ہیں۔
بلوچستان بجٹ