چین اور بھارت کا دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان

نئی دہلی (اے ایف پی) دو بڑے حریف بھارت اور چین نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے منجمد تعلقات کا تعمیری انداز میں ایک نیا آغاز کرینگے اور دوستی کو مضبوط کیا جائیگا۔ اس بات کا اظہار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارتی ہم منصب سشماسوراج سے نئی دہلی میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد دونوں ممالک کے رہنمائوں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ چین اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ سرحدی تنازعہ ایجنڈا میں سرفہرست ہے۔ مذاکرات میں سرحدی تنازع اور اسٹیپل ویزا سمیت کئی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ دونوں رہنما باہمی تجارت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وانگ ژی آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور صدر پرنب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے۔ نئے بھارتی وزیراعظم نے اس سلسلے میں چینی صدر شی جِن پنگ کو رواں برس دورہ بھارت کی دعوت دی ہے۔
چینی وزیر خارجہ دورہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...