سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر میں نامعلوم افراد نے پولیس گشتی پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4اہلکار اور دو شہری زخمی ہوئے گئے۔ گزشتہ روز پولیس کی ایک پارٹی شوپیاں سرینگر شاہراہ پر بونہ گام کے نزدیک گشت کررہی تھی کہ اسی دوران حملہ آوروں نے بیک وقت تین اطراف سے نمودار ہوکر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی میں گولیاں چلائیں جس سے 4پولیس اہلکاروں کے علاوہ 2راہگیر بری طرح زخمی ہوئے۔ اس موقعہ پر پورے قصبے میں افراتفری پھیل گئی ، دکاندار دکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ گئے اسی دوران پولیس اور بھارتی فوج کی بھاری تعداد اور سینئر افسران جائے واردات پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش میں نزدیکی علاقوںکو محاصرے میں لیا جہاں کئی گھنٹوں تک تلاشی کارروائی جاری رہی۔
کشمیر