ڈینش کمپنی کی پاکستان کو ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری کی پیشکش، حکومت کا خیرمقدم

اسلام آباد(آئی این پی) ڈنمارک کی معروف توانائی کمپنی وسٹاس نے پاکستان کو تونائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ونڈ انرجی کے شعبے میں سر مایہ کاری کی پیشکش کردی، اندرون سندھ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ونڈ انرجی کے ٹربائیں لگائے جائینگے، رواں برس لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں دفاتر قائم کیئے جائینگے، ویسٹاس مسلسل پاکستان کی مقامی صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ ملکر مستقبل کی توانائی مکس کو تبدیل کریگی، حکومت پاکستان نے ڈینش کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے سیکورٹی کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی معروف ونڈ انرجی کمپنی ویسٹاس نے پاکستان تونائی کے بحران سے نکالنے کیلئے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسکی کمپنی پاکستان میں اپنے دفاتر اور مختلف منصوبوں کا رواں برس آغاز کرے گی۔ ماہرین توانائی کے مطابق پاکستان ملک میں بجلی کے بحران کی وجہ سے سالانہ اپنے جی ڈی پی کا 3 فیصد تک کھو دیتا ہے۔ ونڈ انرجی کے ذریعے پاکستان 10 فیصد سے زائد اپنی ضروریات پیدا کر سکتا ہے۔ ڈینش کمپنی ویسٹاس ایشیا بحر الکاہل اور چین کیلئے چیف آپریٹنگ آفسیر اور ویسٹاس وفد کے سربراہ ڈینی نیلسن آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان یقینی طورپرانرجی مکس کوونڈانرجی کے حق میں تبدیل کرسکتا ہے۔ ویسٹاس کی ہواکی طاقت سے چلنے والی ٹربائینیں سترکی دہائی کے آخرمیں شروع ہوئیں جبکہ اس وقت دوسرا عالمگیر تیل کا بحران زوروں پر تھا۔ پون انرجی کیلئے ایندھن کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ گرین ہاؤس گیسزا ور نہ ہی زہریلا یا تابکار فضلہ پیدا کرتا ہے۔ 2012ء میں ویسٹاس نے سندھ کوریڈور میں زورلو انرجی لمیٹڈ کی طرف سے جام پور میں تیارکردہ ونڈ فارم کو 1.8 میگاواٹ صلاحیت کے 28 ونڈ ٹربائین فراہم کئے۔ ویسٹاس مسلسل پاکستان کی مقامی صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ ملکر مستقبل کی توانائی مکس کو تبدیل کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔
ڈینش کمپنی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...