اسلام آباد (آن لائن)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تھنک ٹینک کی تشکیل کے لئے مشاورت کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور اس حوالے سے مختلف تنظیموں اور اہم شخصیات سے رابطے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو معیشت دانوں،دفاعی ،تعلیمی ،عسکری اور آئینی ماہرین سے رابطے مکمل کر کے رپورٹ سابق چیف جسٹس کو ارسال کرے گی ۔اس کے بعد حتمی تشکیل کے لئے منتخب لوگوں کا اہم اجلاس عید کے فوری بعد طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس تھنک ٹینک کی تشکیل کے لئے سرگرم عمل ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے بعض شخصیات سے رابطے کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے جو جولائی میں اپنے رابطے مکمل کر کے رپورٹ دے گی۔
جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری