نئی دہلی، سرینگر (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی مقبوضہ کشمیر کے پہلے دورے پر 14 جون کو لداغ پہنچیں گے جبکہ 15 جون کو سرینگر کا دورہ کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کے سلسلے میں وزیر دفاع ارون جیٹلی 14 جون کو لیہہ پہنچیں گے جبکہ وہ ریاست کے وزیراعلیٰ، گورنر، فوجی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملک کے نئے وزیر اعظم نریندرمودی نے حال ہی میں ملک بھر کی سکیورٹی کو مستحکم کرنے کیلئے موثر روڈ میپ تشکیل دینے کی باہت جبکہ وزیر دفاع کے دورے کو اسی کڑی کا ایک حصہ قرار دیا جارہا ہے۔ ارون جیٹلی کشمیر اور لداغ خطوں میں تفصیلی طور پر مجموعی سکیورٹی صور حال کا جائزہ لیں گے۔
بھارتی وزیر دفاع
بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے 14 جون کو سرینگر پہنچیں گے
Jun 09, 2014