ملتان (آئی این پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مغوی بیٹے کی جدائی کے باعث سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا۔ گیلانی ہائوس کے ذرائع کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی اپنی سالگرہ کا دن پیر کو لاہور میں اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں گے۔ سید علی حیدر گیلانی کے اغوا اور تاحال عدم بازیابی کے باعث وہ سالگرہ نہیں منائیں گے اور نہ ہی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ یوسف گیلانی 61بہاریں دیکھ چکے ہیں۔
یوسف گیلانی